the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

.اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران سعودی عرب نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور فوجی کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو صہیونی مظالم سے نجات دلانے کیلئے فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے کا ٹائم فریم جاری کرے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی سفیر فیصل طراد نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست 60 سال سے نہتے فلسطینیوں پر بدترین مظالم کا سلسلہ جاری رکھے



ہوئے ہے اور عالمی برادری فلسطینیوں کو صہیونیوں کے مظالم سے نجات دلانے اوران کے آزادی کے حق کو تسلیم کرانے میں آج تک ناکام ہے۔

نہایت افسوس کی بات تو یہ ہے کہ عالمی برادری، یورپی یونین اور دوسرے مغربی ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل سات پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے اور اسرائیلی مظالم ختم کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ فیصل طراد نے کہا کہ محض تقریریں کرنے سے فلسطینیوں کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

عالمی لاپرواہی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں منظور کی جانیوالی تمام قراردادیں بھی بے اثر ہوگئی ہیں اور یوں اسرائیل کو اپنے مظالم جاری رکھنے کا سند جوازمہیا کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.